ممبئی،4؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)ممبئی پولیس نے کل بند کے دوران دلت گروپوں کی طرف سے کئے گئے احتجاجی مظاہروں کے سلسلے میں 300افراد کو حراست میں لیا ہے، ساتھ ہی 16 ایف آئی آر بھی درج کی ہے۔بھیما کوریگاؤں نسلی تشدد کے خلاف کل بند کا اعلان کیا گیا تھا۔ضلع میں کشیدگی کے پیش نظر کولہاپور میں انٹرنیٹ خدمات بھی معطل کی گئی۔ایم ایس آر ٹی سی کے حکام نے بتایا کہ بند کے دوران پوری ریاست میں مظاہرین کے حملے میں مہاراشٹر ریاست سڑک ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی تقریبا 200بسوں کو نقصان پہنچا تھا۔پولیس نے بتایا کہ ممبئی میں مختلف پولیس تھانوں میں 16ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور 300 سے زائد تعداد میں لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ کولہاپور ضلع پولیس نے احتیاطی طور پر آج دیر رات تک کے لئے انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی ہیں۔